کراچی ،لیاری اسٹارہوٹل کے قریب گینگ وار کارندوں نے مغوی نوجوان کوسرپرگولی مارکرقتل کردیا

بدھ 3 اگست 2016 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) لیاری اسٹارہوٹل کے قریب گینگ وار کارندوں نے مغوی نوجوان کوسرپرگولی مارکرقتل کردیا اورفرارہوگئے ،پویس کوشبہ ہے کہ مقتول کاتعلق بھی گینگ وار گروپ سے ہوسکتا ہے،صدرمیں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقہ مولامدداورمیراناکہ کے درمیان واقع لکی اسٹار ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار3گینگ وار کارندے ایک نوجوان کولیاری کے علاقے گلستان سوسائٹی کوئلہ گودام کے قریب سے اغواء کرکے لائے اوروہاں کھڑا کرککے سرپرگولی مارکرفرارہوگئے ،واقعے کے بعد وہاں خوف وہراس پھیل گیا تاہم زخمی کوسول استپال منتقل کردیاگیاجہاں وہ دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرپرلگنے والی ہونٹ کے پاس سے پارہوگئی۔مقتول کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر 18سال کے قریب بتائی جاتی ہے ،صدرکے علاقے شاہراہ فیصل ریجنٹ پلازہ کے قریب مسلحہ ملزمان نے لوٹ مارکے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار 37سالہ عبدالفتح کورائی ولدحمید علی کورائی کوگولی مارکرزخمی کردیااورفرارہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :