پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی کارروائیاں، متعددواٹر پلا نٹس اور نان شاپس کو سیل کر دیا

بدھ 3 اگست 2016 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے متعددواٹر پلا نٹس اور نان شاپس کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گل بہار کالونی میں واقع واٹر پلا نٹس پیور پراجیکٹ اور پوراپانی کو ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ایکوا سپرنگ واٹر پلانٹ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور پلانٹ میں فنگس کی موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیا اور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے،مزید براں کوٹ لکھپت میں ایکوالائن انڈسٹری کو بھی ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیااور پانی کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے،راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شا ہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بسم اﷲ ہوٹل کو صفائی کے ناقص حالات کی بنا ء پر بھاری جرمانہ کیا اور بہتری کے احکامات جاری کئے اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے،عزیز بھٹی اینڈ اوہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے ہربنس پورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اشفاق آئس فیکٹری اور مناواں میں احمد آئس فیکٹری کو پانی کے نمونہ میں پیٹ کی بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کی موجودگی کی بناء پر سیل کر دیا،علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ریونیو سوسائٹی میں عباس نان شاپ کو فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا ء پر سیل کر دیا اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لئے۔

متعلقہ عنوان :