صوابی، مردان ریجن کے چاروں اضلاع میں پولیس ،پاک آرمی و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ آپریشن

224مشتبہ افراد کو گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیاگیا

بدھ 3 اگست 2016 17:26

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) مردان ریجن کے چاروں اضلاع صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ میں پولیس کی بھاری نفری،پاک آرمی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوابی کے علاقہ گدون آمازئی میں مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے 224مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی کے علاقہ گدون کے گاؤں ملک آباد اور دیگر علاقوں میں مردان ریجن کی پولیس ،پاک آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی پی او جاوید اقبال خان کی قیادت میں مشترکہ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں کے گھروں، ٹھکانوں اور حساس مقامات پر چھاپے مارے جس میں 224مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلاشنکوف ،5پستول ،7عدد 12بور بندوق و دیگر مختلف قسم کے اسلحہ و سینکڑوں کارتوس برامد کرلی گئی واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ اُتلہ کے حدود میں آپریشن کے دوران ایک پولیس جوان جاوید شہید اور اے ایس آئی طارق اور سپاہی سجاد شدید زخمی ہوئے تھے جب کہ ٹی ٹی پی کے کمانڈر انور سید کو ہلاک کیا گیا تھااس موقع پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے دہشت گردوں اور قانون شکن افراد کے خلاف تعاقب کرنے اور صوابی بھر کو جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :