خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ امداد ،بحالی و آبادی کاری کا اجلاس

قائمہ کمیٹیاں منی اسمبلی کا درجہ رکھتی ہیں جہاں پر ممبران اسمبلی اہم امور اور عوامی مسائل کے حل کی کوششیں کرتے ہیں،ایم پی اے محمدعلی

بدھ 3 اگست 2016 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ امداد ،بحالی و آبادی کاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے محمد علی کی زیر صدارت بدھ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران و اراکین اسمبلی بخت بیدار، صاحبزادہ ثناء اﷲ اور یاسین خلیل کے علاوہ محکمہ خزانہ، قانون و پارلیمانی امور ، محکمہ بحالی و آباد کاری ،پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی کے اجلاس کی کاروائی کے دوران ایم پی اے سید جعفر شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس اور مفتی فضل غفورکے ایک سوال کے بارے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے اطمینان بخش جواب موصول ہونے پر مذکورہ توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال نمٹا دیا گیا جبکہ مفتی سید جانان کی عدم موجودگی کی بنا پر ان کی طرف سے کئے گئے سوال پر غور آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اﷲکی جانب سے دیراپر میں گزشتہ سال زلزلہ متاثرین کو ملنے والی امداد اور بحالی و آبادی کاری سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات کمیٹی کے سامنے پیش نہ کرنے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری برائے امداد، بحالی و آباد کاری کی کمیٹی کے گزشتہ اور موجودہ اجلاس میں حاضرنہ ہونے پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مطلوبہ ریکارڈ سمیت ہر حالت میں پیش ہونے کی انتباہ کی اور کہا کہ عدم حاضری کی صورت میں مذکورہ افسران کے خلاف انضباتی کی کاروائی کی جائے گی۔

کمیٹی کے چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں منی اسمبلی کا درجہ رکھتی ہیں جہاں پر ممبران اسمبلی اہم امور اور عوامی مسائل کے حل کی کوششیں کرتے ہیں لہذاتمام سرکاری افسران کو قائمہ کمیٹیوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا چاہیے ۔انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی تاکید کی کہ وہ بھی اپنی بھرپور موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :