سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے خلاف 18اگست تک کارروائی سے روک دیا

بدھ 3 اگست 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے خلاف 18اگست تک کارروائی سے روک دیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو نااہل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی کی سزا 2001میں پلی بارگین کے تحت ختم ہوئی ۔پلی بارگین کے بعد نااہلی برقرار رہنے کا قانون 2001کے بعد بنا ۔الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو شرمیلا فاروقی کے خلاف کارروائی سے روکا جائے ۔عدالت نے نیب سمیت تمام اداروں کو 18اگست تک شرمیلا فاروقی کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :