پنجاب بھر میں584ٹریفک حادثات میں03 افراد جاں بحق،663زخمی

بدھ 3 اگست 2016 16:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز584ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں474شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ186افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران03افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 252 ڈرائیور12 کم عمرڈرائیور،306مسافراور186پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ122ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت107متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان29 حادثات میں31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل663متاثرین میں523مرد اور140خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں89افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور412فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 162زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں476موٹر سائیکلز،84آٹو رکشے،59موٹر کاریں،31مسافربسیں،35ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :