7اگست کو احتجاج کی نئی تاریخ رقم ہوگی ‘چوہدری اشفاق

بدھ 3 اگست 2016 16:42

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری اشفاق نے کہا ہے کہ 7اگست کو احتجاج کی نئی تاریخ رقم ہوگی،این اے 162کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی، پانامہ لیکس پر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔بدھ کو ڈیرہ میجر سرور بائی پاس کسووال پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7اگست سے شروع ہونے والی تحریک سے حکمران بوکھلا گئے ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔

چوہدری اشفاق نے کہا کہ پورے ریجن میں کارکنان کو متحرک کرکے نیا جوش و ولولہ پیدا کریں گے، ضمنی الیکشن NA162کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز خان یہ سیٹ پہلے بھی بھاری اکثریت سے جیتے تھے اور اب بھی جیتیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔ اس موقع پر میجر (ر) محمد غلام سرور نے کہا کہ جس طرح جہانگیر خان ترین نے سیٹ جیتی تھی اسی طرح این 162کی سیٹ جیت کر عمران خان کو پیش کریں گے۔

حکومتی منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری مقبول نمبردار، ملک احمد نواز نوشہروی، چوہدری سہیل سکندر، نعیم مان، نعیم احمد چوہدری، سردار محمد حسین ڈوگر، ذوالفقار گجر، منورجٹ،چوہدری عامر،چوہدری منشاء ، سردار ریاض ڈوگرودیگران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :