محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کی ان سروس پرموشن پر کام شروع کردیا

اساتذہ کو گریڈ 14سے 21میں ترقی دی جائیگی، پرسنل فائلوں کی تفصیلات طلب

بدھ 3 اگست 2016 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کی ان سروس پرموشن پر کام شروع کردیا، ان سروس کوٹہ میں اساتذہ کو گریڈ 14سے 21میں ترقی دی جائے گی، ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے پرسنل فائلوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کی ان پروموشن ترقیوں کیلئے تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ای ڈی اوایجوکیشن طارق رفیق نے ہدایات کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی ذاتی فائل ایجوکیشن کمپلیکس میں جمع کرائیں۔انکا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنی دستاویزات تصدیق کرانے کے بعد جمع کرائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد دستاویزات جمع کرانے والے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقیاں نہیں دی جائیں گی اور صرف ان اساتذہ کو گریڈ 16میں ترقیاں دی جائیں گی جنہیں 2014ء یا مدت ملازمت کم سے کم تین سال ہوگا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ان اساتذہ کو گریڈ 16میں ترقی 31دسمبر 2016ء سے قبل دے دی جائے گی ۔