آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے-چین کی عسکری وسیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں-سی پیک منصوبے کی طویل المدتی سیکورٹی سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 اگست 2016 15:01

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے-چین کی عسکری ..

بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہر ا±رمچی پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران چین کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی جس میں دونوں مسلح افواج کے باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی طویل المیعاد اور کثیرالجہتی سیکیورٹی پربات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات مین پاک چین دو طرفہ تعلقات اور سی پیک سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین میں عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سی پیک منصوبے کی طویل المدتی سیکورٹی سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فوجی و دفاعی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ سیکورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے طویل المدتی سیکورٹی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری ژینگ شن ژیان سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی اور تکمیل سے متعلق امور زیر بحث آئے۔چیف آف آرمی اسٹاف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے Ku'erla ٹریننگ بیس میں انسداد دہشتگردی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا- مشقوں میں جدید فضائی اور زمینی سازوسامان اور آلات دکھائے گئے جنہیں دور دراز پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے اڈے کے خلاف موثر کاروائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے- آرمی چیف نے دہشت گردی کی تمام اقسام کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی مہارت اور بہتر صلاحیتوں کے لئے پی ایل اے کے فوجیوں کو سراہا-اس موقع پر افغانستان اور تاجکستان کے آرمی چیفس بھی مشقیں دیکھنے کے لیے موجود تھے-

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے-چین کی عسکری ..