دیر لوئر میں بریسٹ فیڈنگ ہفتے کا افتتاح

بدھ 3 اگست 2016 14:28

تیمرگرہ ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) ڈی سی دیر لوئر عرفان اللہ وزیر کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی خان، تحصیل ناظم محمد ریاض، ڈاکٹر زکیالدین ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو پروگرام،، این جی اوز کے افسران، اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ وغیرہ نے شرکت کی‘اجلاس میں ماں اور بچے کے دودھ کے حوالے سے بات چیت کی گئی‘اجلاس میں بتایا گیا کہ ماوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلایا جائے اور یہ دیہاتی معاشرے کے لئے بہت مفید بات ہے‘انہوں نے کہا کہ کہ اس سلسلے میں یہ ہفتہ منایا جائے گا اور زنانہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر ماوں کو اپنا دودھ پلانے پر اویرنس دے گی‘اجلاس کے بعد اس حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا اور باقاعدہ بریسٹ فیڈنگ ہفتے کا افتتاح ہوا ۔

متعلقہ عنوان :