ویمن یونیورسٹی صوابی جلد ترقی کرے گی، ڈاکٹر خانزادی

بدھ 3 اگست 2016 14:28

پشاور ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک نے کہاہے کہ انتھک محنت ‘ٹیم ورک اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کی بدولت ویمن یونیورسٹی صوابی کوترقی اور استحکام سے ہمکنار کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وہ وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی کی فیکلٹی اور انتظامیہ سے خطاب کررہی تھیں۔ ڈاکٹر خانزادی نے عزم ظاہر کیاکہ خواتین میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ ان کا مشن رہے گا‘ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے تعاون سے بھرپوراستعفادہ ممکن بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :