پشاور یونیورسٹی نے بی ایس پروگرام کا داخلہ شیڈول جاری کردیا

بدھ 3 اگست 2016 14:27

پشاور ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء) پشاور یونیورسٹی نے بی ایس چارسالہ ڈگری پروگرام سیشن 2016-17ء کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر حزب الله کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 16اگست مقرر کی گئی ہے، حافظ قرآن ٹسٹ 22 اگست اور فائن آرٹس ٹسٹ 23اگست کو ہوں گے۔ عبوری لسٹیں 29اگست کو اور فائنل یکم ستمبر کو جاری ہوں گی۔ داخلے یکم سے 5ستمبر تک ہوں گے ،کلاسز کا آغاز 15ستمبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :