قبائلی طلباء میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ، عبدالخالق

بدھ 3 اگست 2016 14:27

پشاور ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست۔2016ء)رزمین ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور کے نجی ہوٹل میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،مہمان خصوصی ای اوحاجی عبدالخالق اور آگنائزیشن کے بانی ادریس آفریدی تھے‘ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے بانی ادریس آفریدی کا کہناتھا کہ اس فلاحی ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد کیڈٹ کالج سے فارغ طلباء اور ٹیچرز سٹاف کی مالی مدد کرنا ہے ،قبائلی سٹوڈنٹس کو پشاور یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشش کرنا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قبائلی طلباء وطالبات میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے، تاہم غربت اورتعلیمی شعور کی کمی اور غفلت سے وہ اپنے تعلیمی کیئریئرکو برقرارنہیں رکھ سکتے۔