اوکاڑہ کے نواح میں نقدی ، مویشی اور آلوخر د برد کرنے پر نو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 14:11

اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء)۔۔اوکاڑہ کے نواح میں نقدی ، مویشی اور آلوخر د برد کرنے پر نو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق عبدالغفور سکنہ صدر گوگیرہ کی تین بھینسیں اور نقدی ایک لاکھ روپے محمد عباس ،صابر اور اسد نے ،چک 5جی ڈی کے ریاض حسین کی نقدی چھ لاکھ روپے نور حسن،علی شیر،ولائت علی اور اشفاق نے اور راجووال کے محمد افضل کے آلو 150بور ی مالیت دو لاکھ اور 25ہزار روپے اللہ دتہ اور اشرف عرف چن نے خر د برد کر لئے پولیس نے مقامی عدالتوں کے حکم پر مقدما ت درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے