اوکاڑہ میں گرانی کے خلاف مہم کے دوران دو دکاندار گرفتار پٹرول پمپس سے دو فرار مقدمات درج

Malik Usman ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 14:11

اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء)۔۔اوکاڑہ میں گرانی کے خلاف مہم کے دوران دو دکاندار گرفتار پٹرول پمپس سے دو فرار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ 27والا روڈ پرممتاز احمد کو سامان کریانہ اورشورہ کوٹھی میں نوید احمد کو پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرفتار کرلیاگیا جب کہ چک 20جی ڈی کے قریب پٹرول پمپ کے مالک صدی احمد رضا جٹ اور جندراکہ قصبہ کے قریب مینجر پٹرول پمپ امتیاز احمد کے خلاف مہنگا پٹرول فروخت کرنے پر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے