خفیہ اداروں کی تنظیم نو کی جائے گی، ترک صدر

بدھ 3 اگست 2016 11:20

انقرہ ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست ۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک میں خفیہ اداروں کی تنظیم نو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا، جو امریکا میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے والے مذہبی رہنما گولن کے زیراثر ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے معاہدے پر یورپی بلاک اپنے وعدوں کو وفا کرنے میں ناکام رہا ہے۔واضح رہے کہ ترک حکومت فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :