امریکہ کی ترکی میں بغاوت کی کوششوں کی مذمت
امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کی ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے انقرہ میں ملاقات
منگل 2 اگست 2016 14:07
(جاری ہے)
وزیر اعظم یلدرم نے کہا: یہ انتہائی اہم ہے کہ ہمارے دوست اور اتحادی امریکہ نے ہمارے ملک اور جمہوریت کے خلاف تختہ پلٹنے کی دہشت گردانہ کوششوں پر واضح اور فیصلہ کن رویہ اختیار کیا ہے۔
ملاقات سے قبل امریکی فوج کے ترجمان کیپٹن گریگ ہکس نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ جنرل ڈنفورڈ تختہ پلٹنے کی حالیہ کوششوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا پیغام دیں گے۔اس درمیان انقرہ میں بعض مظاہرین اس سے متفق نہیں ہیں اور انھوں نے بینر اٹھا رکھے ہیں جن پر لکھا ہے تختہ پلٹنے کی سازش کرنے والے ڈنفورڈ ترکی سے نکل جا اور ڈنفورڈ گھر واپس جا۔ فتح اللہ کو بھیجو۔ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ مذہبی رہنما فتح اللہ گلین کو ترکی کے حوالے کر دے کیونکہ اس کے مطابق وہ تختہ پلٹنے کی اس کوشش کے پس پشت ہیں جبکہ گلین ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔مسٹر یلدرم نے جنرل ڈنفورڈ سے گلین کی حوالگی کی دوبارہ درخواست کی ہے۔ترکی کی حکومت نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو اس کے مطابق تختہ پلٹنے کی حالیہ کوشش میں شامل یا اس سے کسی بھی طرح منسلک تھے۔فوج، عدلیہ، انتظامیہ اور تعلیمی اداروں سے دسیوں ہزار افراد کو یا تو گرفتار کیا گیا ہے یا پھر انھیں معطل کر دیا گیا ہے۔جنرل ڈنفورڈ نے انسرلک فوجی اڈے کا دورہ بھی کیا جسے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کے لیے امریکہ اور دوسرے اتحادیوں کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔جبکہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں ترکی کو نیٹو کے اہم رکن ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ 15 جولائی کو رجب طیب اردوگان کے خلاف تختہ پلٹنے کی کوشش میں کم از کم 246 افراد ہلاک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.