دبئی: اپنے وطن لوٹنے سے پہلے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی ضروری ہے

پیر 1 اگست 2016 14:16

دبئی: اپنے وطن لوٹنے سے پہلے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی ضروری ہے

دبئی :(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1اگست 2016ء): دبئی سے چھٹی پر جانے والے یا کسی بھی مقصد سے بیرونِ ملک جانے والے افراد کو اپنے ذمے واجب الادا ٹریفک جرمانہ ادا کرنا ضروری قرار دینے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والوں کو ائر پورٹ پر ہی روک لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ تک غیر ملکی اپنے ذمہ واجب الادا جرمانہ ادا نہیں کریگا ۔اس وقت تک اس کو اپنے ملک سے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب ان جرمانہ ادا نہ کرنیوالے افراد کا ڈیٹا ائر پورٹ ایمیگریشن کاؤنٹر سے کیا جا رہا ہے ۔ تا کہ کسی بھی غیر ملکی کو بغیر جرمانہ ادا کیئے جانے نہ دیا جائے ۔