آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آ باد سمیت ملک کے چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اتوار 31 جولائی 2016 23:59

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آ باد سمیت ملک کے چند مقامات پر تیز ہواوٴں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31جولائی۔2016ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آ با، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ڈی آئی خان، ژوب ، قلات، میرپورخاص ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری موسم کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ کے مطابق سندھ میں مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویڑن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ڈی آئی خان، بنوں، ملتان، ساہیوال، میرپورخاص ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں کامرہ 33،میانوالی 18، منڈی بہاوالدین 12، نورپورتھل 08، جوہرآباد، چکوال 06، سرگودھا 05، جھنگ، گوجرانوالہ 03،ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، لیہ، فیصل آباد، بھکر 01 ۔

خیبرپختونخوامیں چراٹ 25، دیر05، کوہاٹ 03، چترال، کاکول 02،کالام، رسالپور01۔ فاٹامیں پاراچنارمیں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین 45،رحیم یار خان، نوکنڈی، دادو 43 ، سبی،موہنجوداڑو، روہڑی میں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :