کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے تلاش شروع کردی

اتوار 31 جولائی 2016 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا ، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ واقع کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔