ایف سی اور حساس اداروں کی تربت اور پنجگور میں کاروائیاں، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ ، 7مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 31 جولائی 2016 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) ایف سی اور حساس اداروں نے تربت اور پنجگور میں کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کر دیئے جبکہ 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایف سی کے مطابق تربت میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے دوٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ پنجگور میں کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔ ملزمان سے 6کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :