اپوزیشن اور حکومت اراکین کی مصروفیات کی وجہ سے ٹی اوآرز کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

میری دوبئی سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے ‘اسحاق ڈار ‘ ایاز صادق کا تحر یک انصاف سے شاہ محمودقر یشی کی جگہ کسی او ر کو نمائندہ مقرر ہ کرنے کا کہہ دیا، حکومت یکم یا 2 اگست کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانا چاہتی ہے مگر فی الحال ایسا ممکن نہیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گفتگو

اتوار 31 جولائی 2016 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) اپوزیشن اور حکومت اراکین کی مصروفیات کی وجہ سے ٹی اوآرز کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تحر یک انصاف سے شاہ محمودقر یشی کی جگہ کسی او ر کو نمائندہ مقرر ہ کرنے کا کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور تحر یک انصاف کے شاہ محمودقر یشی اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن آجکل پارٹی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شر یک ہونے کیلئے تیار نہیں جسکی وجہ سے اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہونیکا امکان ہے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ابھی طلب ہی نہیں کیاپارلیمانی لیڈرزسے مشاورت کے بعدآیندہ ہفتے ٹی او آرکمیٹی کااجلاس بلایاجائیگا اسحاق ڈار نے درخواست کی کہ پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ان کی واپسی پررکھاجائے اعتزاز احسن نے یکم اور 2 اگست کو مصروفیت کا عذر پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت یکم یا 2 اگست کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانا چاہتی ہے مگر فی الحال ایسا ممکن نہیں وزیرخزانہ نے بھی آئی ایم ایف کے اجلاس میں دبئی جانے کا کہا ہے میں نے پی ٹی آئی سے رابط کرکے شاہ محمودکی جگہ کوئی اورنمایندہ مقررکرنیکاکہہ دیا ہے۔