مراد شاہ کا انوکھا اقدام: بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی، مزار قائد پر خاموشی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 23:23

مراد شاہ کا انوکھا اقدام: بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی، مزار قائد پر ..

کراچی/لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء)سندھ کے نئے سائیں کی من مانی نے قوم کو ہکا بکا کر دیا، موصوف قائد اعظم کے مزار پر تو خاموش رہے لیکن بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی انوکھی منطق نے پوری قوم کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ روز مزار قائد پر حاضری کے موقع پر سید مراد علی شاہ فاتحہ خوانی کے وقت خاموش کھڑے رہے اور فاتحہ خوانی میں حصہ نہ لیا لیکن آج ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے وقت مراد علی شاہ نے بھٹو کیلئے فاتحہ خوانی کی۔