اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے جمہو ریت نہیں تخت رائے ونڈ کو خطر ہ ہوگا ‘ لطیف خان کھوسہ

(ن) لیگ خود اپوزیشن کوسڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے ‘کرپشن کے خاتمے کیلئے (ن) لیگ کی قیادت اور حکومت کا احتساب ضروری ہے ‘ہم ملک اور قوم کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چل رہے ہیں اور آئندہ بھی چلیں گے ‘سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کی گفتگو

اتوار 31 جولائی 2016 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے جمہو ریت نہیں تخت رائے ونڈ کو خطر ہ ہوگا ‘ (ن) لیگ خود اپوزیشن کوسڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے ‘کرپشن کے خاتمے کیلئے (ن) لیگ کی قیادت اور حکومت کا احتساب ضروری ہے ‘ہم ملک اور قوم کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر چل رہے ہیں اور آئندہ بھی چلیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ کہا کہ کر پشن اور حکومتی لوٹ مارکیخلاف پیپلزپارٹی بھی سڑکوں پر آئیں گی کیونکہ اگر ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی بے روزگار ی سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے ملک سے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کر پشن کیخلا ف اپوزیشن کی تحر یک میں انکے ساتھ ہیں اور (ن) لیگ اپوزیشن کو خود سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے لیکن اپوزیشن کے سڑکوں پر آنے سے جمہو ریت کو نہیں تخت رائے ونڈ کا خطر ہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :