(ن) لیگ ٹی اوآرز کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ‘نوازشر یف اور انکے خاندان کو بچا نا چاہتی ہے‘سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

حکمرانوں کا دامن صاف ہوتا تو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیتے ‘دال میں کچھ کالا ضرور ہے اسی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت اپوزیشن کے ٹی اورآرز کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ہمارے لیے حکومت کے ٹی اوآرز قابل قبول نہیں ‘سینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی کی گفتگو

اتوار 31 جولائی 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ٹی اوآرز کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ‘حکومت احتساب نہیں نوازشر یف اور انکے خاندان کو بچا نا چاہتی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا ‘(ن) لیگ والوں کا دامن صاف ہوتا تو اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیتے ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن نے مکمل اتفاق اور اچھی نے کیساتھ ٹی اوآرز بنائے ہم کسی ایک فر د کو نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ ہم صرف اورشفاف احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں جو بد قسمتی سے (ن) لیگ کو قبول نہیں وہ شفاف احتساب کی بجائے وزیر اعظم اور انکے خاندان کو بچانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب بھی (ن) لیگ ٹی اور آرز کا مسئلہ حل کر نے میں سنجیدہ نہیں بلکہ صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کر نا چاہتے ہیں جو وقت کے ضیاع کے سواکچھ نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے اسی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت اپوزیشن کے ٹی اورآرز کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں مگر ہم بھی حکومت کے ٹی او آرز کو تسلیم نہیں کر سکتے کیونکہ حکومتی ٹی اوآرز سے نوازشر یف کے اور انکے خاندان کا سوسال بھی احتساب ممکن نہیں ہوسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :