Live Updates

تحریک انصاف کے 7اگست کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اچھا موسم ہو گا ، بارش ہوگی ، تحریک انصاف شوق پورا کر لے ، کرپشن اور طرز حکمرانی پر سیاست ضرور ہونی چاہیے مگر ملکی معیشت پر نہیں ، سول آرمڈ فورسز کے افسران سے سرکاری پلاٹ کی فروخت کیپیٹل گین ٹیکس آدھا وصول ہو گا، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 31 جولائی 2016 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 7اگست کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اچھا موسم ہو گا ، بارش ہوگی ، تحریک انصاف شوق پورا کر لے ، کرپشن اور طرز حکمرانی پر سیاست ضرور ہونی چاہیے مگر ملکی معیشت پر نہیں ، سول آرمڈ فورسز کے افسران سے سرکاری پلاٹ کی فروخت کیپیٹل گین ٹیکس آدھا وصول ہو گا۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ2013میں حکومت سنبھالی تو ملک کو توانائی بحران، سیکیورٹی اور تباہ شدہ معیشت کے تین بڑے مسائل کا سامنا تھا ، آج حکومتی اقدامات کی بدولت ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، وزیراعظم نوازشریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ، آپریشن میں کامیابی کا کریڈیٹ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو 16,16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی اب صورتحال کہیں بہتر ہے ،2018تک10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چندبیمارذہن لوگ معیشت کے بارے میں کچھ بھی کہیں فرق نہیں پڑتا،پاکستانی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے،عالمی اداریاعتراف کررہے ہیں،اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی ہے،وزیراعظم کا نام پاناما پیپرزمیں نہیں آیا،اپوزیشن کے سوالات صرف ایک شخصیت سے متعلق تھے،اچھا موسم ہوگا، بارش ہو گی، تحریک انصاف شوق پورا کر لے،ٹی اوآرکمیٹی کااجلاس،اسپیکرنے بتایا یکم اگست کواعتزازاحسن دستیاب نہیں ہونگے،ٹی اوآرکمیٹی کا اجلاس،اسپیکرنے بتایا کہ یکم کو اعتزازاحسن دستیاب نہیں ہونگے،پراپرٹی قیمتوں کے تعین سے حکومت کواس سال60سے70ارب روپے ملیں گے،سول اینڈآرمڈفورسزکے افسران سے سرکاری پلاٹ کی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس آدھا وصول ہوگا،ود ہولڈنگ ٹیکس جب 0.6 لگایا توپتا تھا کہ یہ زیادہ ہے،کرپشن اورطرزحکمرانی پرسیاست ہونی چاہیے مگرملکی معیشت پرنہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات