آصف زرداری کا خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی کے سیلاب حادثے پر افسوس کا اظہار

پیپلزپارٹی خیبر ایجنسی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونے کی ہدایت

اتوار 31 جولائی 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی کے سیلاب حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی خیبر ایجنسی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ اس حادثے میں 27جاں بحق ہوئے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جو ایک سانحہ ہے۔

سابق صدر نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کی ارواح کے ایصال ثواب اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔