شہداء کے پلاٹس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا، اسحاق ڈار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 20:20

شہداء کے پلاٹس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہداء کے ورثا کو دیے گئے پلاٹس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔ صدر نے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ جائیداد کی خریدوفروخت کا قانون چوبیس گھنٹے میں نافذ ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر مملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016ء کی منظوری دے دی ہے۔

کسٹم ایکٹ پاٹا میں اگلے 24 گھنٹے میں ختم کیا جا رہا ہے۔ قانون تیار ہو چکا ہے۔ آج سے آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شہدا کو دیے جانے والے پلاٹس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا جبکہ شہدا کے پلاٹس کی پہلی فروخت پر بھی کیپٹل گین ٹیکس معاف ہوگا۔ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے متعلق قانون فوری طور سے نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی آر او کمیٹی کا اجلاس 6 اگست کو ممکن نہیں ہے۔ اجلاس یکم اگست اور دو اگست کو دوپہر سے پہلے ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو سپیکر سے بات کروں گا کہ میٹنگ 8 یا 9 اگست کو کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سات اگست کی ریلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ سیاست ہوتی رہے گی۔ کے پی کے حکومت چترال کی صورتحال پر توجہ دے، جہاں اتنے لوگ مر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :