لاڑکانہ: سندھو دیش ریولوشنری آرمی کا رینجرز پر حملے کا دعویٰ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 20:02

لاڑکانہ: سندھو دیش ریولوشنری آرمی کا رینجرز پر حملے کا دعویٰ

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء) سندھ کی علیحدگی پسند جماعت سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز میروخان روڈ پر ہونے والے دھماکوں میں ایک رینجرز اہلکار ہلاک اور دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے برآمد ہونے والے ایک پمفلٹ میں سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے رینجرز پر ہونے والے حملوں کا اعتراف کیا۔

پمفلٹ کے مطابق 'ہم چاہتے ہیں کہ رینجرز سندھ کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے'۔ لاڑکانہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبداللہ شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس مذکورہ پمفلٹ کی تحقیقات کررہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :