قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم وسیم کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوادیا گیا،ملزم حق نواز بھی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اتوار 31 جولائی 2016 19:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم وسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا جبکہ وسیم کے کزن حق نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم اور حق نواز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم وسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ ملزم حق نواز کو مزید تفتیش کے لئے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے باسط نامی ڈرائیور کو بھی حراست میں لیکر اس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس پر الزام ہے کہ واردات کے روز ملزم وسیم ڈیرہ غازی خان سے ملتان اس کی ٹیکسی پر آیا تھا۔ پولیس نے بیرون ملک مقیم قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو بھی انٹرپول کے ذریعے ملتان لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب مفتی عبد القوی نے دوسری مرتبہ پریس کانفرنس ملتوی کر دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے مفتی عبد القوی کو میڈیا سے دور رہنے اور تفتیش کے پوائنٹس منظر عام پر نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :