پیپلز پارٹی کی بھی ستمبر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پلاننگ

پیپلز پارٹی نے بھی ستمبر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پلاننگ کر لی، بلاول بھٹو نے تحریک کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 31 جولائی 2016 19:56

لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ‘ستمبر سے ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے ‘جلوس اور احتجاجی ریلیاں نکالنے کیلئے حکمت عملی بھی طے کر لی جبکہ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو بھی تیاریاں کر نے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت میں تبدیلیوں کے بعد پارٹی معاملات کے حوالے سے نئے اہداف بنا لیے ہیں جسکے لیے ستمبر میں پارٹی کو دمادم مست قلندر کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی بلاول بھٹو عوامی میدان میں اترنے سے پہلے ستمبر تک تمام صوبائی صدور نامزد کریں گے۔ تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو ملک گیر دورے کریں گے، جلسوں اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ عوامی میدان سجانے سے قبل بلاول بھٹو اگست میں یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔