قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث عبدالباسط کو نہیں جانتا، مفتی عبدالقوی

قتل کے بعد قندیل بلوچ کے کسی وارث نے کوئی رابطہ نہیں کیا ،پولیس کے سوالات کے جواب تحریر کردیے ، ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 18:36

قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث عبدالباسط کو نہیں جانتا، مفتی عبدالقوی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء) مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ڈرائیور عبدالباسط سے کسی قسم کا بھی تعلق نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل بلوچ سے اس کی وفات سے 23 روز قبل رابطہ ہوا تھا۔ قتل کے بعد قندیل بلوچ کے کسی وارث نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ کے خاندان کے بارے میں مجھے کسی قوم کی تفصیل معلوم نہیں۔ نہیں جانتا یہ خاندان کتنے افراد پر مشتمل ہے۔مجھے قندیل کے خاندان سے معلومات اخبارات اور میڈیا سے ملی ہیں۔اس موقع پر قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث عبدالباسط سے اپنے رشتہ بارے انہوں‌نے کہا کہ شاہ صدر الدین میں موجود کسی عبدالباسط کو نہیں جانتا۔ عبدالباسط اور عبدالخالق کو نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح 11 بجے تحریری جواب پولیس کو دے دیا جائے گا۔