اسلام آباد،سیکیورٹی اہلکاروں کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،21مشتبہ افرادگرفتار

اتوار 31 جولائی 2016 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ کھنہ کے علا قہ گا ر ڈن ٹا ؤن ، کھنہ اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ 21 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔چار مو ٹر سائیکل قبضہ میں لیے گئے۔ 70سے زائدگھر وں، پلازہ جا ت اور ہو ٹلز کو سر چ کیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کھنہ کے علا قہ گا ر ڈن ٹا ؤن ، کھنہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں اسلام آ باد تھا نہ کھنہ پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ 21مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کی جا رہی ہے، چار مو ٹر سائیکلو ں کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

70سے زائدگھر وں، پلازہ جا ت اور ہو ٹلز کو سر چ کیا گیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :