وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر کو آزادکشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 31 جولائی 2016 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء راجہ فاروق حیدر کو آزادکشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کا بھاری اکثریت سے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونا آزاد کشمیر کے عوام کاوزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے-انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے جو شاندار مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کو دیا ہے نئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اس پر پورا اتریں گے اور آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔