اپوزیشن اپنے ٹی او آرز کو حتمی سمجھتی ہے ،حکومت کی ٹھوس یقین دہانی پر ہی مزید کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے ‘ اعتزاز احسن

اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے صرف سہولت کار ہیں ،اصل کام تو حکومت کا ہے ‘ مرکزی رہنما پیپلزپارٹی

اتوار 31 جولائی 2016 17:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹی آو آرز کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ کیلئے رابطہ کیا ہے تاہم ابھی تک اپوزیشن نے اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،اپوزیشن نے اپنے ٹی او آرز دیدئیے ہیں اور اسے ہی حتمی سمجھتے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس یقین دہانی سامنے آنے پر ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن کے اتحاد میں نو جماعتیں شامل ہیں اور سب نے فیصلہ کر نا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے صرف سہولت کار ہیں اصل کام تو حکومت کا ہے کہ وہ کوئی ٹھوس بات کرتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کے اجلاسوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ حکومت صرف چکر ہی چلا رہی ہے او ر وہ ٹی او آرز کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے لیکن اپوزیشن نے اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔