جمہوریت کی بحالی اور خواتین کے حقوق کیلئے فاطمہ جناح کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘خدیجہ فاروقی

فاطمہ جناح خواتین کا رول ماڈل ہیں خواتین ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کی خدمت کریں‘تقریب سے خطاب

اتوار 31 جولائی 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء ) رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی آرگنائزر خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور خواتین کے حقوق کیلئے فاطمہ جناح کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، محترمہ فاطمہ جناح سیاسی خواتین کیلئے " رول ماڈل"ہیں خواتین ان کے نقش قدم پر چل کر ملکی خدمت کریں ،فاطمہ جناح کی سیاسی جدوجہد ،ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم لیگ قائداعظم نے یونین کونسل، صوبائی ،قومی اسمبلی اور سینٹ میں خواتین کو نمائندگی دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں محترمہ فاطمہ جناح کی124ویں یوم ولاد ت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ماجدہ زیدی،آمنہ الفت ، لبنیٰ طارق، پروین سکندر گل، کنول نسیم، حادیہ خلیق،تبسم ناز اور سمعیہ طارق،شازیہ چاند نے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے دوران خواتین میں سیاسی شعور کو اجاگر کیا لیکن افسوس کا مقام ہے آج پاکستان میں عورتیں سیاست میں موجود ہیں لیکن وہ اپنے فرائض سے غفلت برت رہی ہیں محترمہ فاطمہ جناح نے کہا تھا کہ خواتین انے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں کیونکہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ۔

بچوں کو مناسب تربیت نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے بچ بے راہ روی کا شکار ہیں ۔ مقررین نے فاطمہ جناح  کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں قائداعظم  کے شانہ بشانہ کام کیا وہ قائداعظم کی ہمشیرہ کے ساتھ ساتھ ان کی رازداں ، ان کی محافظ تھیں اور قائداعظم کے اہم رازوں کا تحفظ کرکے قیام پاکستان کی تکمیل اور پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔خواتین کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یادر رکھی جائیں گی۔،مقررین نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی قدرکشمیریوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی چیز ہے۔