بوگس بلنگ کی شکایات پر ایکسین گلبرگ ،ایس ڈی او لبرٹی سب ڈویژن کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری

صارفین کی جائز شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو اپنے عہدوں پر رہنے کاکوئی حق نہیں‘وزیر مملکت عابد شیر علی

اتوار 31 جولائی 2016 17:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے بوگس بلنگ کی شکایات پر ایکسین گلبرگ اور ایس ڈی او لبرٹی سب ڈویژن کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ پی اے ایف فالکن کمپلیکس کے صارف کسٹمر آئی ڈی نمبر8073292 نے 63369روپے کا ناجائز بل بھجوانے پر ایس ڈی او لبرٹی عابد حسین سے رابطہ کیاجس کی ہدایت پر میٹر انسپکٹر محمد ایوب نے موقع پر جا کر میٹر کو چیک کر کے بوگس بلنگ کی تصدیق کی تاہم اسکے باوجود صارف کا استعمال شدہ یونٹ کے مطابق بل نہ بنایا گیا ۔

صارف نے ایکسین گلبرگ نجم الحسن سے رجوع کیا تاہم اسکے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔لیسکو صارف نے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کو تحریری شکایت کی جس پر ایکسین گلبرگ نجم الحسن ،ایس ڈی او لبرٹی عابد حسین اور میٹر ریڈر اشفاق کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کرکے رپورت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران جو صارفین کی جائز شکایات کا ازالہ نہیں کریں گے انہیں اپنے عہدوں پر رہنے کاکوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی میں بوگس اور اوور بلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں صارفین مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :