پرویزرشید کی راجہ فاروق حیدرکو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

مسلم لیگ (ن)لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی کر دارادا کریگی وزیر اطلاعات

اتوار 31 جولائی 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے راجہ فاروق حیدرکو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی کر دارادا کریگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیا ن میں پرویز رشید نے راجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں وزیراعظم نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو آزاد کشمیر میں آگے بڑھایا جائیگا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی کر دارادا کریگی ۔