خیبرپختونخوا :2005کے زلزلہ سے متاثرہ سکولز 11سال گزرجانے کے باوجود بھی وفاقی حکومت کی امداد کے منتظر

اتوار 31 جولائی 2016 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء ) خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ متاثرہ سکولوں 11سال گزرجانے کے باوجود بھی وفاقی حکومت کی امداد کے منتظر ہیں صوبائی وزیرتعلیم محمد عاطف نے وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کو سکولوں کی حالت زار پر ہنگامی مراسلہ لکھ د یا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ2005 کے زلزلے سے متاثرہ سینکڑوں سکول وفاقی حکومت کی امداد کے منتظر ہیں،وزیراعظم نے متاثرہ سکولوں کیلئے4ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن 4ارب روپے ”آسمان کھا گئے یا زمین نگل گئی سمجھ سے باہر ہے،خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثر سکولوں پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا،صوبائی حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت760 سکولوں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت امید رکھتی ہے کہ وزیراعظم زلزلہ متاثرین سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے

متعلقہ عنوان :