کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں کار کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،7 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 31 جولائی 2016 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔7 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی میں گاڑی میں گیس بھرے جانے کے دوران آتشزدگی سے متاثرہ سات افراد کو برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر برنس وارڈ ڈاکٹر احمر کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب گیس فلنگ کے دوران آتشزدگی سے متاثرہ سات افراد کو برنس وارڈ لایا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر برنس وارڈ ڈاکٹر احمر کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حکام کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون 47 فیصد جھلسے ہیں۔ ایک فرد 21 فیصد جھلس چکا ہے۔ڈاکٹر احمر کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے

متعلقہ عنوان :