وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ ہوگئے

اتوار 31 جولائی 2016 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ لاڑکانہ کے بعد سیہون کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ کو شریک چیئرمین آصف علی زردای نے اہم معاملات کے لیے دبئی طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ دبئی میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دبئی میں موجود پیپلزپارٹی کی قیادت سے اہم ملاقات کرکے پیر کے روز کراچی واپس پہنچ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذاولفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور سمیت دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پارٹی لیڈرشپ اور سندھ کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس منصب کے قابل سمجھا“۔مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لاڑکانہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی اور اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی

متعلقہ عنوان :