وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شاہانہ پروٹوکول

اتوار 31 جولائی 2016 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہانہ پروٹوکول کو مزید چڑھاوا دیتے ہوئے گڑھی خدا بخش کا دورہ 32گاڑیوں کے قافلے میں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طمابق نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش کا دورہ 32گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ جب گڑھی خدا بخش پہنچے تو32گاڑیوں کا قافلہ انکے ہمراہ تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نئے وزیراعلٰی سندھ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف ہیں اور اس شاہانہ طرز کو پسند نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :