امریکی ایجنسیوں نے سرمایہ کاری کمپنی گولڈ مین سچس کو بینکنگ سرمایہ کاری کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے

اتوار 31 جولائی 2016 17:01

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) امریکی تحقیقاتی اداروں اور ایجنسیوں نے یو ایس سرمایہ کاری کمپنی گولڈ مین سچس (Sachs)کو بینکنگ تفتیفش کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوٹس گولڈ مین کمپنی کو ملائیشین سٹیٹ انوسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ کاروباری معاملات کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ نوٹسز چند ماہ قبل ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس اینڈ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیٹی کے تفتیش کاروں کی جانب سے جاری کئے گئے۔ وال سٹریٹ جنرل کے مطابق تفتیش کاروں نے گولڈ مین سچس (Sachs)کے ایک ملازم کا بینک کے کردار کے حوالے سے انٹرویو بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :