عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد اضافہ

اتوار 31 جولائی 2016 16:52

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد اضافہ ہونے لگا۔ تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک اعشاریہ ایک دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران پندرہ فیصد کمی کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ دیکھا گیا۔ یو ایس برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں صفر اعشاریہ چار نو فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس طرح برینٹ کروڈ کی قیمت اکیس سینٹ اضافے کے ساتھ بیالیس اعشاریہ چار نو ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک اعشاریہ ایک دو فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل چونتیس سینٹ اضافے کے ساتھ اکتالیس اعشاریہ چھ ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع ہے

متعلقہ عنوان :