( آپٹما ) نے حکومت کو پھنسے ہوئے ریفنڈز کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لئے اگست کی ڈیڈ لائن دیدی

اتوار 31 جولائی 2016 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( آپٹما ) نے حکومت کو پھنسے ہوئے ریفنڈز کی ادائیگی، پیداواری لاگت میں کمی ، کاٹن کی درآمد پر ٹیکسوں کے خاتمے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو اگست کے آخر یا ستمبرکے پہلے ہفتے میں ٹیکسٹائل ملیں ملک بھر میں بلیک ڈے منائیں گی اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ہر ہفتے ہڑتال کریں گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار آپٹما پنجاب کے چیئرمین عامر فیاض نے گزشتہ روز آپٹما ہاوٴس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ مالی سال 2015-16ء میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں 1.1ارب ڈالر (7.4فیصد) کمی ہوئی ہے۔