ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں فی تولہ سونا 400 روپے اضا فہ

اتوار 31 جولائی 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوکر 52ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگاہوکر 1352 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا 400 روپے مہنگاہوکر 52 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 343 روپے اضافے سے 45 ہزار 85 روپے پر پہنچ گیا ہے۔