عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں ڈالر کم ریٹ پر ہی ملتا رہے گا،اسٹیٹ بینک

اتوار 31 جولائی 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے پر اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجوہات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا یہ سب مستقبل میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق قیاس آرائی کے باعث ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت دی کی افواہوں کو قابومیں لانے کی کوشش کی جائے۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں کیونکہ مستقبل میں بھی ڈالر کم ریٹ پر ہی ملتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :