حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا

اتوار 31 جولائی 2016 16:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء)پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑی اور لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا لٹل ماسٹر حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ٗحنیف محمد کو اس سے قبل بھی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ٗ1934 میں پیدا ہونے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز تھا، حنیف محمد کو طویل ترین 914 منٹ کی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔