مراد علی شاہ کے آنے پر متحدہ کی خاموشی مک مکا تھا ٗخرم شیرزمان

سندھ میں کرپشن تمام حدیں پار کرچکی ہے اور رشوت کا بازار بھی گرم ہے ٗانٹرویو

اتوار 31 جولائی 2016 16:01

اسلام آباد(لاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے آنے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے اظہارِ لاتعلقی کی وجہ گزشتہ 8 سالوں سے دونوں جماعتوں کے درمیان ایک مک مکا تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ متحدہ گزشتہ 3 سالوں سے کہتی آئی ہے کہ انہیں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی پسند نہیں اور جب وقت تھا کھڑا ہونے کا تو یہ خاموش رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ تحریک انصاف کو 3 ووٹ ہی ملیں گے اور ہمیں امید تھی کہ ایم کیو ایم یا فنگشنل لیگ میں سے کوئی تو آواز بلند کریگا تاہم ایسا نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ایم کیو ایم کا ووٹنگ میں حصہ نہ لینا ان کی وہی مفاہمت کی سیاست تھی جو ہم 8 سالوں سے دیکھتے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ ان کی نظر میں سندھ میں وزارتِ اعلیٰ کے منصب میں صرف عمر کی تبدیلی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تبدیلی آنے کی کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ سندھ میں کرپشن تمام حدیں پار کرچکی ہے اور رشوت کا بازار بھی گرم ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو صوبے میں صحت جیسی بنیادی سہولیات کی ابتر صورتحال ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیم کی صورتحال بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، جہاں فنڈز کااستعمال ہی نہیں کیا گیا ٗکراچی اور سندھ میں کچرے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے میں صفائی کی صورتحال بہت خراب ہیاور یہ وہ سب وجوہات ہیں جن کی وجہ سے قائم علی شاہ کو تبدیل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :