وزیر اعظم محمد نواز شریف کی راجہ فاروق حیدر کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے ٗ نواز شریف

اتوار 31 جولائی 2016 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس توقع اور اعتماد کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرینگے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودآرادی کی جدوجہد میں انکی مدد کرینگے ۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کے نئے منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت کے ترقی اور اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں بھر پور معاونت کرینگے ۔ جس کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام کی زندگیوں میں سماجی ، اقتصادی اور سیاسی تبدیلی لانا ہے ۔